19 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے صہیونی ریاست اپنی بقا کےبارے میں شکوک وشبہات کا شکار ہوچکی ہے اسی وجہ سے اسے اپنے سائے سے بھی ڈر لگنے لگا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ صہیونی ریاست نے ایک بار پھر غزہ کےلئے امداد لےجانےوالے کارواں کو روک دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے سفارتی سطح پر گٹھ جوڑ کئے تاکہ غزہ کو امداد لے جانے والے کارواں کو روک سکے۔ انہوں نے کہا یہ سیاس لحاظ سے غیر قانونی صہیونی ریاست کے دامن پر بدنما داغ ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے صیہونی حکومت کی سمندری ڈکیتی نیز اس کے حق میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت پر افسوس ظاہر کرتےہوئے کہا کہ اس اقدام سے مغرب اور صیہونی حکومت کی طاقت کا نہیں بلکہ اضطراب اورپریشانی کا پتہ چلتا ہے ۔ یادرہے صہیونی ریاست کے بحری جنگي جہازوں نے کاروان آزادی دو میں شامل الکرامہ جہاز پرحملہ کرکے اس پرقبضہ کرلیا ہے اور اسے مقبوضہ فلسطین کی اشتور بندرگاہ کی طرف لے جارہےہیں ۔ یہ جہاز فرانس سے تعلق رکھتا ہے۔

..............

/169